اہم خبریں

پشاور: ڈاکو بینک سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے،441 تولہ سونا لے گئے

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور کی کوہاٹ روڈ پر بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لے گئے۔

گزشتہ روز ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے، اپنے ساتھ گیس سلنڈر بھی لائے تھے۔

حکام نے کہا کہ اندر داخل ہو کر تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دیے، بینک میں 3 ایمرجنسی الارم تھے جو 5 بار بجے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بینک نے نہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کیا اور نہ ہی الارم کمپنی نے آپریشن منیجر کو آگاہ کیا۔
مزیدپڑھیں:داسن شناکا پی ایس ایل 11 سے دستبردار، لاہور قلندرز نے متبادل کھلاڑی کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں