تل ابیب (اے بی این نیوز)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام متحرک ہے اور حملوں کو ناکارہ بنانے کی کوشش جاری ہے۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ہونے والے حملوں کے بعد تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
دیمونا اور ارد کے علاقوں سے تقریباً 150 زخمیوں کو سوروکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مسلسل بمباری ہو رہی ہو تو ایران سے تحمل کی توقع کرنا بے معنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے شروع کرنے والے جارح کو ہی کشیدگی کم کرنے کے لیے پہل کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: قطر میں بڑا فضائی حادثہ، ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ















