اہم خبریں

ایران پر امر یکی حملوں کیخلاف لندن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

لندن (اے بی این نیوز    )لندن میں ایران پر حملوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دوسرے ہفتے بھی جاری رہا۔ سینٹرل لندن میں ہزاروں افراد نے جنگ مخالف تنظیموں کے زیر اہتمام مارچ میں حصہ لیا، جو رسل سکوائر سے شروع ہوا۔ مظاہرین نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کی سزا دنیا کے عام عوام بھگت رہے ہیں۔

شرکاء نے برطانیہ کی پالیسی پر بھی احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ملک اپنے اڈے امریکہ کو واپس نہ دے اور ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہ بنے۔ مظاہرین نے اسرائیل کو ہتھیار کی سپلائی بند کرنے اور برطانیہ سے اپنے اڈوں کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی عید پر بیٹوں سے بات کرادی گئی، 25 سے 30 منٹ تک گفتگو ہوئی

متعلقہ خبریں