اسلام آباد(اے بی این نیوز)سوئی سدرن کی جانب سے اعلان کیاگیاہے کہ عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح چھ سے رات بارہ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی جبکہ تیسرے روز صبح چھ سے رات دس بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
شہریوں کی جانب سے عید پر گیس کی فراہمی کے اعلان پرخوشی کااظہارکیاجارہاہے ،اس حوالے سے شہریوں کاکہناہے کہ بہت اچھی بات ہے عید پر گیس فراہم کی جائے گی ،
اس سے قبل عید پر ایل پی جی گیس استعمال کرنی پڑتی تھی ۔
سوئی سدرن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 6 سے رات 12بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ،عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز رات صرف رات12بجے سےصبح 6بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ عید کے تیسرے دن صبح 6بجے سے رات 10بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ۔
عید کے تیسرے دن رات 10بجے کے بعد سے صبح ساڑھے 5بجے تک معمول کے مطابق لوڈمینجمنٹ ہوگی۔
مزید پڑھیں۔ٹی ٹی پی کے خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب، بچوں کو بندوق تھما دی















