تہران ( اے بی این نیوز) ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران میزائل داغے گئے جن کے اہداف میں اسرائیل کے اہم صنعتی اور توانائی مراکز شامل تھے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق شمالی شہر حیفہ میں واقع ایک بڑی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ وزیرِ توانائی کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حملے سے توانائی کے نظام پر اثر پڑا ہے، تاہم مکمل نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے مزید جائزہ جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر دفاعی نظام فوری طور پر فعال کیا گیا اور علاقے میں سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ہنگامی ٹیمیں متاثرہ مقام پر کام کر رہی ہیں جبکہ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے مسلسل نگرانی جاری ہے۔
مزید پڑھیں :امریکہ کا ایف 35 جنگی طیارہ نشانہ بنایا ہے،ایران کا دعویٰ















