اہم خبریں

عید ہفتہ کوہو گی یا نہیں،عالمی نقشہ سامنے آ گیا،جا نئے کن کن ممالک میں چاند نظر نہیں آئیگا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اسلام آباد سمیت ملک بھر میں شوال کے چاند سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے دوران ماہرین فلکیات کی جانب سے جاری کردہ عالمی نقشہ بھی سامنے آ گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ 19 مارچ کو دنیا کے مختلف حصوں میں چاند کی رویت کہاں ممکن ہے اور کہاں نہیں۔جاری کردہ نقشے کے مطابق پاکستان، بھارت، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم دکھائے گئے ہیں، کیونکہ ان علاقوں میں چاند کی عمر اور بلندی رویت کے لیے درکار معیار سے کم ہے۔ ماہرین کے مطابق ان خطوں میں چاند یا تو نظر نہیں آئے گا یا صرف جدید دوربینوں کی مدد سے بھی دیکھنا مشکل ہوگا۔

نقشے میں سبز رنگ والے علاقے وہ ہیں جہاں چاند آسانی سے ننگی آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ زرد اور نارنجی رنگ والے خطے ایسے ہیں جہاں رویت مشکل یا انتہائی مشکل ہو سکتی ہے۔ سرخ رنگ والے علاقوں میں چاند غروب آفتاب سے پہلے ہی غروب ہو جاتا ہے، جس کے باعث وہاں رویت ممکن نہیں رہتی۔

پاکستان میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقت بھی کم ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے اہم عنصر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ ملک میں عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر حتمی اعلان کیا جائے گا۔ سائنسی ڈیٹا اور موسمی حالات دونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار چاند کی رویت میں تاخیر متوقع ہے، جس کے باعث رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں :جنگ بندی ہو گئی،چین کا خیر مقدم

متعلقہ خبریں