اہم خبریں

پاکستان میں عید الفطر کس دن ہو گی، جمعہ یا ہفتہ کو،جا نئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ عید 20 مارچ کو ہوگی یا 21 مارچ کو۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، جہاں چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر 19 مارچ کو چاند نظر آ گیا تو ملک بھر میں عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ منائی جائے گی، تاہم محکمہ موسمیات کی ابتدائی پیشگوئی کے مطابق عید 21 مارچ کو ہونے کا امکان زیادہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام میں مزید تجسس پیدا ہو گیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی آج چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہو رہے ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خلیجی ممالک میں عید 20 مارچ کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، تاہم وہاں بھی حتمی اعلان شہادتوں کے بعد ہی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :عیدالفطر کے موقع پر عمران خان کے حوالے سے بڑی اور اچھی خبریں آگئیں

متعلقہ خبریں