اہم خبریں

پی ٹی آئی کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان ، اہم خبر سامنے آگئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کا اہتمام کانفرنس روم میں کیا گیا جو 25 منٹ تک جاری رہی۔ یاد رہے کہ آج اہل خانہ اور وکلا کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی بہنیں کارکنوں کے ہمراہ ماربل فیکٹری چوکی پر موجود ہیں، کارکنوں کی بڑی تعداد افطاری کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

3 فروری 2026 کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی تھی کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور پیغام باہر پہنچا دیا گیا تھا۔

بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور ملاقات کے بعد دونوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو پیغام پہنچایا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق بشریٰ بی بی نے اہل خانہ کو آگاہ کیا تھا کہ عمران خان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے مطابق بشریٰ بی بی نے تصدیق کی ہے کہ بانی کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا۔

بشریٰ بی بی نے بھی اپنے پیغام میں تصدیق کی تھی کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمران خان نے رضاکارانہ طور پر اپنا علاج کرایا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کا دن ہے، عمران خان سے ملاقات ہمارا حق ہے اور ہم اس کا دوبارہ مطالبہ کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کی بانی سے ملاقات کی اور پیغام پہنچا دیا، عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن علاج جاری ہے، اہل خانہ، وکلا اور ڈاکٹروں سے ملاقات بھی ضروری ہے، ان سے نہ ملنا اور معاملے کو ہلکا لینا تشویشناک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 سے 20 منٹ کے طریقہ کار کو سنگین معاملہ نہ سمجھنا غلط ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق متضاد بیانات دیئے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کے بانی ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہوئے، امید ہے صورتحال بہتر ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:پی ایس ایل11،حیدرآباد کنگزمین نے کپتان کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں