کراچی (اے بی این نیوز) سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بینکوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو صوبے بھر میں عیدالفطر کی عام تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات 19 مارچ بروز جمعرات سے 21 مارچ بروز ہفتہ تک ہوں گی۔محکمہ انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 20 اور 21 مارچ 2026 کو ہوں گی، وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
23 مارچ یوم پاکستان پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ ،اہم اعلان سامنے آگیامزید پڑھیں:















