اہم خبریں

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کے معاملے کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اس معاملے میں عوام کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا پولیس کی جانب سے غیر ضروری تنگ کیے جانے سے مکمل گریز کیا جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ کسی بھی طرح کی ہراسانی، دھونس یا پولیس کی جانب سے بیجا تنگ نہیں کیا جائے گا۔

درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عوام کو ہراساں کرنے اور تنگ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ سرکاری وکیل نے متعلقہ حکام سے ہدایات لینے اور عدالت کی معاونت کے لیے وقت طلب کیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک صفحے پر مشتمل سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت 6 اپریل کو مقرر کر دی ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

متعلقہ خبریں