دبئی (اے بی این نیوز)دبئی ایئرپورٹ کی بندش کے پیش نظر ایمریٹس ایئرلائنز نے فلائٹ آپریشن محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر ایمریٹس ایئرلائنز نے اپنا فلائٹ آپریشن محدود کرنے اور متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے ‘الجزیرہ’ نے بتایا کہ گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس میں فیول ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں ایندھن کے ٹینکوں میں آگ لگ گئی، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
ایئرپورٹ کی بندش اور سیکیورٹی کلیئرنس کے عمل کے باعث اماراتی ایئرلائن نے کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کو محدود شیڈول کے ساتھ چلایا جائے گا جبکہ آج کے شیڈول کی کئی اہم پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال چیک کر لیں۔
حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی تاہم، شیڈولڈ پروازوں کی منسوخی سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کی ہلاکت خبریں ،فیک نیوز ہے،وزیراعظم آفس















