اہم خبریں

اسلحہ ختم،نظام تباہ،اسرائیل نے واویلا مچا دیا،ایران فاتح

واشنگٹن ( اے بی این نیوز    )امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور مسلسل حملوں کے باعث اسرائیل کے پاس دفاعی میزائلوں کا ذخیرہ تیزی سے کم ہوتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے پاس بیلسٹک میزائلوں کو روکنے والے انٹرسیپٹرز کی تعداد محدود ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث دفاعی نظام پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے پاس بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد کم رہ گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا کئی مہینوں سے اسرائیل کی انٹرسیپٹر صلاحیت میں کمی کے بارے میں آگاہ تھا اور اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ اس نے امریکا سے دفاعی میزائلوں کی کمی کے باعث مدد طلب کی ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ انہوں نے امریکا کو ایسا کوئی پیغام نہیں دیا کہ ان کے پاس میزائل انٹرسیپٹرز ختم ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :13000 روپے کا ریلیف،کون لے سکتا ہے،اپلائی کر نے کا طریقہ جا نئے

متعلقہ خبریں