اہم خبریں

عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا باضابطہ اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے بیس اور اکیس مارچ کو عیدالفطر کے سلسلے میں سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ ان دنوں کے دوران ملک بھر کے سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو عیدالفطر کے باعث عام تعطیلات ہوں گی جن کا اطلاق پانچ اور چھ روزہ ورکنگ ویک والے تمام سرکاری دفاتر پر ہوگا۔ اس دوران سرکاری ملازمین کو چھٹی دی جائے گی جبکہ سرکاری امور تعطیل رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں تاکہ تعطیلات کے شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔حکام کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ ادارے ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں :اسرائیل کے قدم اکھڑ گئے،نیتن یا ہو زندہ ہے تو اس کو نہیں چھوڑیں گے، پاسدارانِ انقلاب

متعلقہ خبریں