اہم خبریں

شہریوں کے لیے اہم اعلان،عیدالفطر پر اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر کی مختلف مارکیٹوں اور مصروف شاہراہوں پر ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے 470 ٹریفک افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ عید کی خریداری کے دوران مارکیٹوں میں ہلڑبازی، ڈرفٹنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق عید تک مارکیٹوں میں محدود انفورسمنٹ رکھی جائے گی تاکہ خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس شہریوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور ان کی آسانی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف مقررہ پارکنگ مقامات پر کھڑی کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ ترجمان کے مطابق اگر کہیں ہلڑبازی، ون ویلنگ یا ڈرفٹنگ نظر آئے تو اس کی اطلاع فوری طور پر 1915 یا ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پکار 15 پر دی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :سرائیل کی اسپتال پر بمباری، ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

متعلقہ خبریں