اہم خبریں

خلیجی خطے میں کشیدگی بڑھ گئی، ایران کا امریکی بینکوں کے خلاف بڑا قدم

تہران (اے بی این نیوز) ایران نے بھی خلیجی ممالک میں امریکی بینکوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں امریکی بینکوں کو ایرانی بینکوں پر حملوں کے جواب میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل ایران کی عسکری قیادت نے عندیہ دیا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں امریکی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

ایران کی سینٹرل ملٹری کمان کے ترجمان کے مطابق ایران متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں دشمن کے میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ان کے مطابق امریکہ نے خطے میں اپنے فوجی اڈوں کی تباہی کے بعد امارات کی بندرگاہوں، ڈاک یارڈز اور شہری علاقوں میں پناہ لی ہے۔

ایرانی ترجمان نے اماراتی قیادت کو پیغام بھیجا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی دفاع کو اپنا ‘جائز حق’ سمجھتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ اپ گریڈڈ ہتھیاروں کے استعمال میں اضافہ کرے گا، بیلسٹک میزائلوں اور درست طریقے سے رہنمائی کرنے والے اور تباہ کن میزائلوں کا استعمال کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:پاک افغان تعلقات میں تناؤ، چین ثالثی کے لیے سرگرم

متعلقہ خبریں