بیجنگ (اے بی این نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، جس میں خطے میں امن و استحکام اور پاک افغان تعلقات میں حالیہ کشیدگی پر بات چیت ہوئی۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق، چین کے افغان امور کے خصوصی ایلچی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے متحرک ہیں تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور دو طرفہ مذاکرات کا آغاز ہو۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور کشیدگی سے گریز کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی کی طرف بڑھیں اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ چین نے زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں:سلمان علی آغا کے خلاف آئی سی سی کا بڑا فیصلہ















