اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرولیم قیمتوں کی نگرانی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں روزمرہ کے جائزے کے تحت علاقائی کشیدگی کے دوران توانائی کے شعبے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے ملک بھر میں ایندھن کے ذخائر کی موجودہ پوزیشن کا بھی جامع جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کے قومی ذخائر، درآمدی انتظامات اور سپلائی چین لاجسٹکس بشمول راستے میں کارگو اور قومی ذخائر کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی ترسیل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
کمیٹی نے پٹرولیم کے ذخائر کے مناسب سطح پر ہونے اور سپلائی چین کے آسانی سے کام کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سپلائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کافی انتظامات ہیں۔ کمیٹی نے عالمی خام اور ریفائنڈ تیل کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، ایل پی جی بحران شدت اختیار کر گیا















