اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کئی علاقوں میں لوگوں نے جھٹکے محسوس ہوتے ہی گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کھلے مقامات کا رخ کیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں تقریباً 100 کلومیٹر دور سمندر میں تھا۔
جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ کم شدت کے زلزلے عام طور پر بڑے نقصانات کا باعث نہیں بنتے تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری خوف سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :جی سیون ممالک ایران کے حق میں بول پڑے،جا نئے ٹرمپ سے کیا مطالبہ کیا















