اہم خبریں

اسلام آباد کی فضائی حدود میں مشکوک ڈرون کی آمد،فوری کارروائی،ناکارہ بنا دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک ڈرون مار گرائے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے جدید الیکٹرانک نظام کے ذریعے دونوں ڈرونز کو ناکارہ بنایا جس کے بعد وہ زمین پر گر گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران کسی بھی فوجی تنصیب یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق گرائے گئے ڈرونز سے متعلق بعض دعوے سامنے آئے تھے تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کو الیکٹرانک طریقے سے غیر فعال کیا گیا اور بعد ازاں ان کا ملبہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔

حکام کے مطابق ڈرون گرنے کے باعث چند مقامات پر معمولی نقصان ہوا تاہم صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور دارالحکومت میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ڈرونز کی نوعیت اور ان کے ممکنہ مقصد کے بارے میں واضح معلومات حاصل کی جا سکیں۔واقعے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات کی نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :ایران،امریکہ جنگ،اب تک کتنا جانی نقصان ہوا،سی این این نے رپورٹ جاری کردی

متعلقہ خبریں