اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) اسلام آباد سے موصول ہونے والی اہم معاشی پیش رفت کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی حالات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ مشکل معاشی حالات میں عام آدمی کو مزید بوجھ تلے نہیں دبایا جا سکتا، اسی لیے حکومت نے پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے باوجود حکومت عوامی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے۔ وزیراعظم کے مطابق حکومت کوشش کر رہی ہے کہ مشکل حالات کے باوجود عوام تک ممکنہ حد تک ریلیف پہنچایا جائے اور معاشی استحکام کو برقرار رکھا جائے۔

مزید پڑھیں :ایران کے سپریم لیڈر کہاں اور کیسے ہیں،امریکہ کا بڑ ا انکشاف سامنے آگیا،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں