اہم خبریں

آج پٹرول پھر مہنگا،جا نئےفی لٹر کتنی قیمت ہو گی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ اعلان آج کیے جانے کی توقع ہے جس کے بعد نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس مارچ کے مہینے کے لیے تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، تاہم عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے جس کا براہ راست اثر پاکستان سمیت کئی ممالک کی ایندھن مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن گزشتہ ایک ہفتے کی عالمی اور مقامی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی اوسط قیمت کا تعین کرے گا۔ اس بنیاد پر آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے اور یہ81 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا آج نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوائے گا جس کے بعد حکومت حتمی منظوری دے گی اور نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین عالمی اوسط نرخوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا جس کے بعد عوام پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگر آج مزید اضافہ کیا گیا تو ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ زندگی کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :خوشخبری،سونا ہزاروں روپے سستا،جا نئے فی تولہ نئی قیمت

متعلقہ خبریں