اہم خبریں

تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں ،بحرین میں  خطرے کے سائرن بج اٹھے

تہران (اے بی این نیوز    ) ایرانی دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد شہر میں خوف اور تشویش کی فضا پھیل گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ سکیورٹی ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی ۔ تاہم ابتدائی طور پر دھماکوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصان کے بارے میں واضح تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

دوسری جانب خلیجی ملک بحرین کے دارالحکومت منامہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بحرینی میڈیا کے مطابق سائرن بجنے کے بعد شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق منامہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

متعلقہ خبریں