اہم خبریں

ایل این جی مہنگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )ملک میں مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے مارچ کے لیے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 12.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر بھی ایل این جی مہنگی کر دی گئی ہے اور اس کی قیمت میں 2.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے تحت سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 13.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں :بڑی خوشخبری، تیل آبنائے ہرمز کو بائی پاس کر کے پاکستان پہنچ گیا، مزید جہازوں کی آمد متوقع

متعلقہ خبریں