اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

ریاض ( اے بی این نیوز   )وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا گورنر جدہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے باقاعدہ استقبال کیا۔ وزیراعظم اس دورے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر پہنچے ہیں اور ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی و سیاسی تعاون کے مواقع پر بھی بات ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اپنے مختصر قیام کے دوران وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سلامتی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کے بعد ملاقات مکمل ہونے پر وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ اس دورے کو خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو مزید تقویت ملے گی۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں امریکی قونصل خانہ مستقل بند،جا نئے کس شہر میں بند کیا گیا

متعلقہ خبریں