پشاور ( اے بی این نیوز )پشاور میں امریکی قونصل خانہ مستقل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد اخراجات میں کمی اور وسائل کی بہتر تقسیم بتایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ اس اقدام سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات یا سفارتی سرگرمیوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق قونصل خانے کی بندش کا ایران کے حوالے سے جاری کشیدگی یا ممکنہ جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پشاور میں قائم مشن میں تقریباً 100 امریکی اور مقامی ملازمین کام کر رہے تھے، جن کی مستقبل کی صورتحال ابھی واضح نہیں۔
مشن سنہ 2001 سے افغانستان کے قریب امریکی سفارتی چوکی کے طور پر اہم کردار ادا کرتا رہا ہے، جہاں سیاسی، اقتصادی اور عوامی رابطہ، میڈیا آؤٹ ریچ، تبادلہ پروگرام، گرانٹس کی نگرانی اور پاکستان و افغانستان کے درمیان تجارتی روابط میں سہولت فراہم کی جاتی تھی۔ افغان سرحد کے قربت کی وجہ سے یہ خطے میں امریکی حکومتی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہا ہے۔
مزید پڑھیں :سابق وزیر اعلیٰ پر قاتلانہ حملہ،فائرنگ،جا نئے تفصیلات















