جموں کشمیر ( اے بی این نیوز )مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر جموں میں قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم وہ محفوظ رہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سابق وزیر اعلیٰ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے اور رائل پارک علاقے میں ایک مسلح شخص نے ان پر قریب سے فائرنگ کی۔
پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کر لیا۔ حملے کے دوران فاروق عبداللہ کے ساتھ موجود جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ بھی محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق حملہ آور نے صرف ایک گولی چلائی، جو کسی کو نہیں لگی۔
تحقیقات کے آغاز کے بعد سیکیورٹی فورسز علاقے میں مزید حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں :اسرائیلی وزیر اعظم کے سکینڈل بے نقاب،ہوشربا انکشافات،جا نئے تفصیل















