اہم خبریں

3500 میگا ہرٹز کی پوزیشنگ کیلئے بولی کا عمل مکمل ہوگیا،شزا فاطمہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں تین ہزار پانچ سو میگا ہرٹز بینڈ کی پوزیشننگ کے لیے بولی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ حکومتی حکام کے مطابق اس عمل سے نہ صرف انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا بلکہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو بھی نئی رفتار ملے گی۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے بتایا کہ اس بولی کے نتیجے میں حکومت پاکستان کو تقریباً پانچ سو دس ملین ڈالر حاصل ہوں گے جو ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی اور ڈیجیٹل منصوبوں میں استعمال کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام اور کاروباری شعبہ بہتر ڈیجیٹل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اب تیزی سے ڈیجیٹل ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے اور انٹرنیٹ سروسز کو بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ملک بھر میں نیٹ ورک کے معیار کو بہتر بنانے اور صارفین کو زیادہ مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ کے تعاون سے ٹیلی کمیونیکیشن نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ مستقبل میں نئی ٹیکنالوجیز جیسے فائیو جی اور ہائی اسپیڈ ڈیٹا سروسز کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔حکام کے مطابق اس پورے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور منظم طریقے سے انجام دیا گیا ہے اور اس میں تمام تکنیکی اور قانونی مراحل کی سختی سے پیروی کی گئی۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کر نے کی درخواست مسترد

متعلقہ خبریں