اہم خبریں

مشرقی وسطی کی موجودہ صورتحال، افغانستان سری لنکا وائٹ بال کرکٹ سیریز ملتوی

یو اے ای(اے بی این نیوز)مشرقی وسطی کی موجودہ صورتحال کے باعث افغانستان سری لنکا وائٹ بال کرکٹ سیریز ملتوی کر دی گئی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نےسیریز کو ری شیدول کرنےکا اعلان کردیا،افغانستان کرکٹ بورڈ نےسری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریزکی میزبانی یو اے ای میں کرنا تھی،وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک ہونی تھی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کےمطابق سری لنکا افغانستان وائٹ بال سیریز کو اب ری شیڈول کیا گیا ہے،وائٹ بال سیریز کو اب 2026 کے آخر تک ری شیڈول کیا گیا ہے

اے سی بی کےمطابق علاقائی صورتحال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا ، ٹی ٹوینٹی میچز 13 ، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں ہونا تھے،ون ڈے میچز 20 ، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں ہونا تھے۔

مزید پڑھیں۔9مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس؛وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی اور دیگر نامزد

متعلقہ خبریں