اہم خبریں

ایران کی بڑی کامیابی،میزائل حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم کا بھائی مارا گیا،ایک وزیر بھی زخمی،اصل حقائق سامنے آگئے،جا نئے

تہران ( اے بی این نیوز   )ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک خبر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بھائی ایدو نیتن یاہو ایرانی فضائی حملوں میں ہلاک ہو گئے جبکہ قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرانی میزائل نے بن گویر کے گھر اور نیتن یاہو خاندان سے منسلک ایک مقام کو نشانہ بنایا۔ مگر بعد ازاں سرکاری معلومات اور زمینی حقائق سے واضح ہوا کہ اس نوعیت کا کوئی حملہ نہیں ہوا۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق ان خبروں کو فوری طور پر مسترد کر دیا۔ صحافی امیت سیگل نے واضح طور پر کہا کہ یہ خبر جعلی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ یروشلم کے مقامی حکام نے بھی تصدیق کی کہ علاقے میں خطرے کے سائرن ضرور بجے تھے، تاہم وزیر اعظم کے دفتر کے قریب نہ تو کوئی میزائل گرا اور نہ ہی کسی قسم کا نقصان یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔بن گویر کے زخمی ہونے کی افواہ دراصل ایک پرانی ویڈیو کی بنیاد پر پھیلائی گئی تھی جو 2024 میں ہونے والے ایک کار حادثے سے متعلق تھی۔ اس ویڈیو کو موجودہ صورتحال سے جوڑ کر غلط معلومات پھیلائی گئیں۔تاحال دستیاب شواہد کے مطابق نہ تو ایدو نیتن یاہو کے ہلاک ہونے کی کوئی تصدیق ہوئی ہے اور نہ ہی ایتامار بن گویر کے زخمی ہونے کی خبر درست ثابت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات،جا نئے عمران خان سے کون ملا،کیا گفتگو ہو ئی

متعلقہ خبریں