اہم خبریں

وزیراعظم آج قومی کفایت شعاری پالیسی سمیت عوام کو ریلیف فراہمی کا اعلان کریں گے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم آج قومی کفایت شعاری پالیسی سمیت عوام کو ریلیف فراہمی کا اعلان کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف آج قومی کفایت شعاری پالیسی سمیت عوام کو ریلیف فراہمی کا اعلان کریں گے۔

شہباز شریف کی زیرصدارت علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری بھی دی جائے گی، جسے اتفاق رائے سے منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ اس پالیسی کا مقصد موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر حکومتی اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ اہم قومی معاملات پر مشترکہ مشاورت کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔ملک بھر میں تمام یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں