اہم خبریں

نئے سپریم لیڈر کا انتخاب، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ سپریم لیڈر کی تقرری ایمان کا خالصتاً اندرونی معاملہ ہے، امریکی اہداف پر حملے اپنے دفاع کا جائز اقدام ہے، جنگ ہماری پسند نہیں تھی، یہ ہم پر مسلط کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا چاہے وہ پڑوسی کی سرزمین پر کیوں نہ ہوں، روس کے ساتھ فوجی تعاون جاری رہے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ فوجی تعاون طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:نئے ٹریفک قوانین کے تحت سڑک حادثے کے متاثرین کو مالی معاوضہ دینے کا اعلان، تفصیلات جانیں

متعلقہ خبریں