تہران (اے بی این نیوز) علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران متعدد امریکی فوجی پکڑے گئے ہیں۔
ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اپنی غلط فہمیوں کی دلدل میں پھنس گیا ہے اور اسے اپنے اقدامات کی قیمت چکانی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ایرانی قوم دشمنوں کے مقابلے میں متحد ہے اور ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ایران کی سیاسی اور عسکری قیادت اس معاملے پر مکمل طور پر متحد ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ اب دنیا میں سلامتی کی ضمانتیں دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ایران کو خطے کے دیگر ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ اگر امریکی فوجی اڈے ایران کے خلاف استعمال ہوتے ہیں تو ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں:مفت پنک الیکٹرک اسکوٹر اسکیم، خواتین کے لیے درخواست دینے کا آسان طریقہ















