اوسلو (اے بی این نیوز) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتوار کی صبح ایک بجے ہوا جس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ سفارت خانے کے قونصلر گیٹ پر ہوا جس سے معمولی نقصان ہوا۔
انھوں نے مزید کہا کہ انھیں اندازہ ہے کہ دھماکے کے لیے کیا استعمال کیا گیا تھا، لیکن تحقیقاتی وجوہات کی بنا پر وہ اسے ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔
عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر جرائم پیشہ افراد کی تلاش کے لیے کتے، ڈرون، ہیلی کاپٹر اور دیگر چیزیں استعمال کی جا رہی ہیں۔ پولیس، بم اسکواڈ اور کرائم سین ٹیکنیشن بھی تفتیش کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، پی ایس ایل 11 کا شیڈول سامنے آگیا















