اہم خبریں

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، پی ایس ایل 11 کا شیڈول سامنے آگیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا ہے جبکہ باضابطہ شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا جہاں افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا جبکہ پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہوگا جبکہ 3 مئی کو فائنل میچ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ہر ٹیم مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے گی۔ دوسرے مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں ہر ٹیم 3،3 میچز کھیلے گی، یوں پلے آف سے قبل ہر ٹیم کے میچوں کی مجموعی تعداد 10 ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے کے پہلے گروپ میں لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد شامل ہوں گے جبکہ دوسرے گروپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، راولپنڈی، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہوں گی۔
مزید پڑھیں‌:دبئی سے شہریوں کے انخلاء کا فیصلہ،خصوصی پرواز سے متعلق بڑی خبر

متعلقہ خبریں