ڈیرہ اسماعیل خان (اے بی این نیوز) سونے کی کان کنی کے دوران فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے شکردرہ کے قریب کوہاٹ کے جنگلات میں پیش آیا جہاں کچھ افراد سونے کی کان کنی میں مصروف تھے۔ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے گئے اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:چین نے پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات روک دیں، عالمی مارکیٹ میں ہلچل















