اہم خبریں

مرد وکیل کی خاتون وکیل پر تھپڑوں کی بارش،جا نئے وجہ

لاہور ( اے بی این نیوز     ) لاہور ہائیکورٹ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے نتائج پر تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے دوران وکلا کے دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹس کے مطابق آزاد گروپ کے سربراہ احسن لون اور ان کے حامیوں نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد کیانی ہال میں جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں دونوں گروپوں کے رہنما اور بڑی تعداد میں وکلا موجود تھے، جہاں ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں وکلا کو ایک دوسرے پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران ایک خاتون وکیل اور ایک مرد وکیل کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔ خوتون وکیل پر مرد وکیل نے تھپڑون کی بارش کر دی۔ بعد ازاں سینئر وکلا کی مداخلت سے معاملے کو قابو میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں :پاکستان ایران نہیں، اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،سیکیورٹی ذرائع

متعلقہ خبریں