کراچی(اے بی این نیوز)امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر شہرِ قائد میں متعدد سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ جانے والا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ایم ٹی خان روڈ پر سلطان آباد کے مقام پر بھی کنٹینرز رکھ کر سڑک بند کر دی گئی ہے۔
بوٹ بیسن سے مائی کولاچی بائی پاس جانے والا راستہ بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک بند ہے۔
ادھر شارعِ فیصل پر ایف ٹی سی سے جناح اسپتال موڑ تک جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارعِ فیصل کو ایف ٹی سی کے قریب عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ایف ٹی سی سے میٹرو پول جانے والی سڑک رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کی گئی ہے۔
ایف ٹی سی آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر بھیجا جا رہا ہے۔ متعدد سڑکیں بند ہونے کے باعث دفاتر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں۔بھارتی چینل پر پاکستان زندہ باد کے نعرے چل گئے















