اہم خبریں

ایرانی وزیر خارجہ کا چونکا دینے والا اعلان، جانیں اہم تفصیلات

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری فوج اس دن کے لیے تیار تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ایران کے خلاف جنگ ناجائز اور غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج اس دن کے لیے تیار ہے، ہماری فوج جارح کو وہ سبق سکھائے گی جس کا وہ حقدار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ نے امریکہ فرسٹ کو اسرائیل فرسٹ میں تبدیل کر دیا ہے جس کا مطلب ہے امریکہ آخری۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو بھی اسرائیلی اور امریکی حملوں میں ملوث ہے وہ ایرانی فوج کا جائز ہدف ہے اور جہاں کہیں بھی ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے ہو رہے ہیں وہ ہمارے جائز اہداف ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی اسکول کے شہداء کی تعداد 40 ہوگئی، جانیں‌تفصیلات

متعلقہ خبریں