اہم خبریں

ایرانی اسکول کے شہداء کی تعداد 40 ہوگئی، جانیں‌تفصیلات

ہرمزگان( اے بی این نیوز)‌ایرانی شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمانشاہ، لرستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔

7 میزائل ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے احاطے کے قریب گرے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کئی سینیئر کمانڈر اور سیاسی اہلکار ہلاک ہوئے۔

صدر مسعود پیشکشیان حملوں میں محفوظ رہے جب کہ آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی انقلابی گارڈز کمانڈر مارے گئے ، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

متعلقہ خبریں