یروشلم (اے بی این نیوز) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور ممکنہ طور پر حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کے کمانڈر محمد پاکپور آج صبح ایران میں فضائی حملے میں مارے گئے۔
محمد پاکپور نے جون 2025 میں ایک اسرائیلی حملے میں حسین سلامی کے قتل کے بعد پاسداران انقلاب کی قیادت سنبھالی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ممکنہ طور پر ایران کے وزیر دفاع اور چیف آف انٹیلی جنس بھی مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج، کرمانشاہ، لرستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔
7 میزائل ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے احاطے کے قریب گرے۔
اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کئی سینیئر کمانڈر اور سیاسی اہلکار ہلاک ہوئے۔
صدر مسعود پیشکشیان حملوں میں محفوظ رہے اور آیت اللہ خامنہ ای کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بحرین، کویت ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی،غیر ملکی خبرایجنسی















