گلگت (اے بی این نیوز ) گلگت اور اس کے گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی اور مرکز زلزلے کا مقام گلگت سے 59 کلومیٹر شمال میں تھا۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی آبادی نے بھی محسوس کیے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اہلکاروں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور زلزلے کے بعد احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
مزید پڑھیں :نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری،حاصل کریں ماہانہ70،000 ہزار روپے، جا نئے طریقہ کار















