اہم خبریں

افغانستان میں کٹھ پتلی کھیل جاری ہے ہم بخوبی جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون ہے،مصدق ملک

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مصدق ملک نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم اس پر کسی بھی جارحانہ کارروائی میں منہ کی کھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے گولی چلے گی، جنگ بھی وہاں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کٹھ پتلی کھیل جاری ہے اور ہم بخوبی جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ مصدق ملک نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے اور ہمیشہ امن سے بات چیت کرتا آیا ہے، تاہم اب اگر دشمن بندوق سے بات کرنا چاہتا ہے تو جواب گولے سے دیا جائے گا۔انہوں نے مزید مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک اور ہمسایہ بھی یہی ہتھکنڈے استعمال کرکے منہ کی کھا چکا ہے۔

مزید پڑھیں :پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ

متعلقہ خبریں