اہم خبریں

کراچی ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 6 فائر ٹینڈرز طلب

کراچی (اے بی این نیوز) صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو اداروں کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 6 فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں اور شعلوں کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی نوعیت اور شدت کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید گاڑیاں بھی طلب کی جا سکتی ہیں۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم فیکٹری میں موجود عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہو گا، محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کر دی،جا نئے تاریخ

متعلقہ خبریں