چمن ( اے بی این نیوز ) تورپل کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں افسوسناک سانحہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ گھر کا ایک کمرہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا اور ملبے تلے دب کر 7 جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 خواتین سمیت 6 سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ علاقے میں فضا سوگوار ہے اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
مزید پڑھیں :ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کا کپتان کون ہو گا،نام سامنے آگیا ،جا نئے















