اہم خبریں

خواتین کرکٹ ٹیم کے کوآرڈینیٹر پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، تحقیقات شروع

اٹلی(اے بی این نیوز)ٹی20 ورلڈ کپ میں تاریخی ڈیبیو کے چند روز بعد اٹلی کی کرکٹ ایک سنگین تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔ خواتین ٹیم کی ایک کھلاڑی نے خواتین کرکٹ کے کوآرڈینیٹر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد متعلقہ اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

فیڈریشن کی تصدیق اور فوری کارروائی
اطالوی کرکٹ بورڈ (ایف سی آر آئی) نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ الزامات کی تحقیقات فیڈرل پراسیکیوٹر کے زیرِ نگرانی جاری ہیں۔

بیان کے مطابق 2025 کے دوران فیڈریشن کی صدر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے، کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ افراد کے تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے، مذکورہ شخص کو تمام وفاقی ذمہ داریوں اور سرگرمیوں سے فوری اور احتیاطی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حتمی اور مکمل جانچ پڑتال تک احتیاطاً اٹھایا گیا ہے تاکہ کھیل کے ماحول کی سالمیت برقرار رہے اور تمام حقائق مناسب فورمز پر، شخصی وقار، ضابطۂ کار اور بے گناہی کے اصول کے احترام کے ساتھ سامنے آ سکیں۔

رپورٹس کے مطابق خواتین کرکٹ کے کوآرڈینیٹر پرباتھ اکنلی گوڈا کے وکیل نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف لگائے گئے الزامات کے پیچھے ’مذموم مقاصد‘ کارفرما ہیں۔

مزید پڑھیں۔وزیراعظم رمضان پیکج: اہلیت جانچنے کا عمل آسان کر دیا

متعلقہ خبریں