اہم خبریں

ریلوے یارڈ کےآئل سپل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی ( اے بی این نیوز        ) کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی ریلوے یارڈ میں آئل سپل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ آئل سے متاثرہ حصے میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے شدت اختیار کر لی، تاہم فوری طور پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے متعدد فائر ٹینڈرز اور عملہ مصروف ہے جبکہ قریبی علاقوں کو احتیاطی طور پر محدود کر دیا گیا ہے تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ممکنہ طور پر آئل سپل کے باعث لگی، تاہم حتمی وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔ واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی آگ کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے قریب غیر ضروری طور پر جمع نہ ہوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر صورتحال واضح ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں :احسن اقبال اداکارہ شبنم کے مداح نکلے،ڈھاکہ میں ملاقات

متعلقہ خبریں