اہم خبریں

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ،جا نئے فی یونٹ کتنی مہنگی ہو ئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے 6 پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کے آئندہ بلوں میں واضح اضافہ متوقع ہے۔ اس پیش رفت نے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافے کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ اس درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 26 فروری کو سماعت کرے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو اضافی ادائیگی آئندہ ماہ کے بلوں میں کرنا ہوگی۔

دوسری جانب نیپرا پہلے ہی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے چکی ہے، جس کا بوجھ بھی صارفین پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ یوں مجموعی طور پر بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ تک اضافہ متوقع ہے، جس سے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین سبھی متاثر ہوں گے۔

مزید پڑھیں :امتحانات کے طریقۂ کار میں اہم تبدیلیوں کا اعلان، ای مارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ،جا نئے مزید تفصیلات

متعلقہ خبریں