اہم خبریں

بابر اعظم کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا، سابق کپتان محمد یوسف کا حیران کن انکشاف

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بابر اعظم کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

محمد یوسف نے کہا کہ جب انہوں نے بابر اعظم کو ریسٹ دینے کی تجویز دی تو سب لوگ ان کے خلاف ہو گئے اور تنقید کرنے لگے۔ انہوں نے بتایا کہ ’سب کہتے تھے بابر کو باہر کریں گے، بابر کو ریسٹ دیں گے‘۔ آخرکار میں نے کہا کہ میں استعفیٰ دے دیتا ہوں، آپ کر لیں جو کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک خراب ہو چکی ہے اور تین سال سے وہ مستقل رنز نہیں بنا پا رہے۔ محمد یوسف کے مطابق میں نے کہا کہ اسے ریسٹ دیں، اکیڈمی میں اس کی تکنیک پر کام کیا جائے گا تو وہ واپس آ جائے گا۔محمد یوسف نے بتایا کہ ان کا استعفیٰ ابتدائی طور پر قبول نہیں کیا گیا، لیکن انہوں نے تیسری بار استعفیٰ دے دیا۔

اس سے قبل بھی محمد یوسف نے قومی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے اور ٹیم کو نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف معمولی کامیابیوں پر انحصار اب ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں۔لاہور: مخالفین کو پھنسانے کیلئے باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کر دیا

متعلقہ خبریں