اسلام آباد (اے بی این نیوز)سندھ میں رمضان المبارک کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو روزے کے دوران سہولت فراہم کی جا سکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز ان کا وقت صبح 8 بجے سے 11:30 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی اور جمعہ کو یہی شفٹ 7:30 سے 10:30 بجے تک جاری رہے گی۔
ڈبل شفٹ اسکولوں کی دوپہر کی شفٹ 11:45 بجے سے 2:45 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:15 بجے تک محدود رہے گی۔ حکام کے مطابق ان اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد رمضان المبارک کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے طلبہ و اساتذہ کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :کل روزہ؟ چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس شروع















