لاہور(اے بی این نیوز)ضرورت مند خاندانوں کی مالی مدد سےمتعلق پروگرام’’مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000‘‘یکم رمضان المبارک سے فنکشنل ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پروگرام سے متعلق بتایا کہ مالی مشکلات میں مبتلاافراد 24گھنٹے 10ہزار روپے تک مالی امداد لےسکیں گے،ویب پورٹل، یا ایپ پر شناختی کارڈ نمبر درج کرکے مالی مدد حاصل کی جاسکے گی۔
جانچ پڑتال کے بعد ضرورت مند کو بروقت امداد مہیا کی جائے گی،پروگرام میں شفافیت کیلئے لائیوٹریکنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ بھی ہوگی۔
رجسٹرڈ درخواست گزار کو 24گھنٹے کے اندررقم ٹرانسفر ہوجائے گی ،رمضان المبارک میں ہر ضرورت مند کیلئے حکومتی وسائل تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں۔عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا اعلان















